حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے ، قیصرکیانی

حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے ، قیصرکیانی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے ڈویژنل صدر راجہ قیصر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت سی پیک کی کامیابی کیلئے پر عزم ہے ، منصوبہ مکمل ہونا تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے،اس سے لاکھوں افراد کو نوکریاں ملیں گی،سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قائد اعظم کے ویژن سے دور رہا ہے،ناقص حکمرانی اور ناانصافی نے عوام کو مایوس کردیا،تحریک انصاف جمہوریت کی بحالی قانون کی حکمرانی، شفافیت اور احتساب کے عمل سے ملک کو دوبارہ قائد کا پاکستان بنا ئے گی،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ڈیموں کی تعمیر ناگزیر ہے،عوام فنڈز میں حصہ ضرور ڈالیں،انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا تحریک انصاف کابنیادی ایجنڈا ہے،افسر شاہی ختم کردیں گے، وزیر اعظم عمران خان عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر