مرحومہ کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،راجہ راشدحفیظ

مرحومہ کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں،راجہ راشدحفیظ

راولپنڈی ( سٹی رپورٹر) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے بیگم کلثوم نواز کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے . انہو ں نے اپنے ایک بیان میں غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موت برحق ہے جو ہر کسی کو آنی ہے . مرحومہ کلثوم نواز ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن پر آنے والے کڑے وقت میں بڑی جرات اور بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کیا اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کی . راجہ راشد حفیظ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و جرات کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے .۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر