کالے ہرن کی چوری، کمشن کے چیئرمین کی رپورٹ سمیت طلبی

کالے ہرن کی چوری، کمشن کے چیئرمین کی رپورٹ سمیت طلبی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کی چوری کے خلاف درخواست پر اس بابت قائم کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز حسن کو رپورٹ سمیت طلب کر لیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمدیاور علی نے یہ حکم شیراز ذکا ء کی درخواست پر جارء کیاجس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ کالا ہرن ایک نایاب جانور ہے اور اس کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ بہاولپور کے لال سوہان پورہ باغ سے کالے ہرن چوری ہورہے ہیں اور باغ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ ہرن چوری ہو رہے ہیں لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذمہ داروں کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور کالے ہرن کی نسل کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے کہ ہدایات کی جائے۔
طلبی