احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث آج احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔
خواجہ حارث نے گزشتہ روز سماعت کے آغاز پرعدالت کو آگاہ کیا تھا کہ نواز شریف کلثوم نواز کی وفات کے باعث لاہور میں ہیں، ان سے کارروائی کے حوالے سے ہدایات نہیں لے سکا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ سماعت جمعرات تک ملتوی کی جائے تاکہ اپنے موکل سے ہدایات لے سکوں جس پر احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ کلثوم نوازبڑی شخصیت تھی، کارروائی چلانا مناسب نہیں۔
بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کےخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت آج تک ملتوی کردی تھی۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئی تھیں۔