محترمہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے: رہنما ن لیگ مرزا جاوید

محترمہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے: رہنما ن لیگ مرزا ...
محترمہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے: رہنما ن لیگ مرزا جاوید

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل جاتی امراءمیں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی اور ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ جاتی امراءمیں شریف میڈیکل سٹی میں شام پانچ بجے ادا کی جائے گی جبکہ قل خوانی اتوار کے روز عصر سے مغرب تک جاتی امراءمیں ہو گی ۔دوسری جانب ن لیگ کے رہنما مرزا جاوید کا کہنا تھاکہ کلثوم نواز کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں ۔لندن کے مقامی وقت کے مطابق کلثوم نواز کی نماز جنازہ ریجنٹ پارک اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی ، جس میں شہبازشریف ، حسن ، حسین سمیت دیگر خاندان کے اراکین شرکت کریں گے ۔ نماز جنازہ کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت ہیتھرو ایئر پورٹ لائی جائے گی اور جسد خاکی کو پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور لایا جائے گا ۔

مزید : اہم خبریں /قومی