عالمی امن کےلئے پاکستان کی گرانقدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

عالمی امن کےلئے پاکستان کی گرانقدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی
عالمی امن کےلئے پاکستان کی گرانقدرخدمات ہیں‘ ملیحہ لودھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کا اہم رکن اور عالمی امن کے قیام کےلئے اس کی گرانقدر خدمات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے عالمی امن مباحثے سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا شمار سلامتی کونسل کے ان پندرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے جنہوں نے دنیا میں قیام امن کےلئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ دولاکھ سے زائد پاکستانی فوج کے جوانوں نے انیس سو ساٹھ سے لےکر اب تک اقوام متحدہ کی امن فوج کے ساتھ مختلف محاذوں پر اپنی خدمات انجام دیں ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -