آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل، فواد حسن فواد نے نیب کی جانب سے گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل، فواد حسن فواد نے نیب کی جانب سے گرفتاری ...
آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل، فواد حسن فواد نے نیب کی جانب سے گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب کی جانب سے گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج کردی، درخواست میں وزارت قانون ور چیئرمین نیب کوفریق بنایاگیا ہے ۔
فواد حسن فوادنے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے سیاسی بنیادوں پر گرفتار کیا،میراآشیانہ اقبال ہاﺅسنگ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ،فواد حسن فواد کا کہناتھا کہ چیئرمین نیب نے نیب آرڈیننس کے تحت گرفتاری کے آرڈر جاری کئے، اٹھارویں ترمیم کے بعد نیب آرڈیننس غیر موثر ہو چکاہے۔
سابق پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ جیل میں مناسب علاج کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی ،عدالت سے استدعا ہے کہ گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر رہائی کا حکم دے۔