پنچایت کے فیصلے پرگاوں بدرکرنے کا رنج ، نوجوان نے میاں بیوی، دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا،خاتون جاں بحق

پنچایت کے فیصلے پرگاوں بدرکرنے کا رنج ، نوجوان نے میاں بیوی، دو بچوں پر تیزاب ...
پنچایت کے فیصلے پرگاوں بدرکرنے کا رنج ، نوجوان نے میاں بیوی، دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا،خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)گوجرہ کے رہائشی ایک نواجوان نے میاں بیوی اور ان کے دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس سے جھلس کرخاتون جاں بحق اور3افرادزخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرہ کے علاقے چک 92 ج ب میں صفدر نامی شخص کو لڑکی کوہراساں کرنے کے الزام میں گاوں سے نکال دیاگیاتھا۔پنچایت کے فیصلے پرگاوں بدرکرنے کے رنج میں بدلہ لینے کے لیے ملزم نے انور، اس کی بیوی، بیٹے اور بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ڈی ایس پی گوجرہ کے مطابق لڑکی کی والدہ کو تیزاب بھی پلایا گیا جس کے باعث وہ جاں بحق ہوگئی جب کہ متاثرہ شخص اور اس کے 8 سالہ بیٹے محسن کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں اورملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔