ڈی آئی جی ٹارگٹ کلنگ کیس،سپریم کورٹ نے آئی جی خیبرپختونخوا کی رپورٹ مسترد کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس میں آئی جی خیبرپختونخوا کی رپورٹ مسترد کردی،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ دفترمیں بیٹھ کربنائی جانےوالی رپورٹ قبول نہیں،عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی،وکیل خیبرپختونخوا نے کہا کہ علاقے میں صورتحال بہت خراب ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ خراب صورتحال ہے تواقدامات کیوں نہیں کیے جاتے؟،رپورٹ میں موثراقدامات کاذکرنہیں،عدالت نے چیف سیکرٹری کوتفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں بیٹھ کربنائی جانے والی رپورٹ قبول نہیں،عوام کے جان ومال کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے۔