سامعہ شاہدقتل کیس:برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ

سامعہ شاہدقتل کیس:برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا ...
سامعہ شاہدقتل کیس:برطانوی رکن پارلیمنٹ کا وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھ دیا جس میں انہوں نے پاکستان میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس میں وزیراعظم سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے ۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیراعظم عمران خان کے نام لکھے خط میں موقف اپنایا کہ عمران خان سامعہ شاہد کے قتل کیس میں مداخلت کرکے یقینی بنائیں کہ ریاست اس کیس کو صحیح طور پر آگے لے کر جائے۔

واضح رہے کہ بریڈ فورڈ کی رہائشی 28 سالہ سامعہ اپنے والدین کے گھر جہلم آئی تھی، جہاں جولائی 2016 میں ان کی موت واقع ہوگئی، اہل خانہ کا دعویٰ تھا کہ سامعہ کو دل کا دورہ پڑا، جو ان کی موت کی وجہ بنا۔تاہم سامعہ کے دوسرے شوہر مختار سید کاظم نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کی اہلیہ کو قتل کیا گیا، کیونکہ ان کے سسرال والے اس شادی کے خلاف تھے اور بعدازاں تفتیش کے نتیجے میں سامعہ کے پہلے شوہر چوہدری شکیل نے انہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ /جرم و انصاف