العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے نواز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے نواز شریف کی آج حاضری ...
العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے نواز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق العزیزیہ سٹیل ملزریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی ۔اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے استغاثہ کے گواہ واجدضیاپرجرح جاری رکھی ۔خواجہ حارث نے سوال کیا کہ عدالت نے جے آئی ٹی کووالیم ٹین سیل کرنےکاحکم دیاتھا؟ کوئی تحریری حکم ہے جس میں کہاگیاوالیم ٹین سیل کرکے جمع کرایاجائے؟جس پر واجد ضیا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے زبانی کہا لیکن تحریری حکم نہیں تھا اور نہ ہی میرے پاس کوئی تحریری حکم نامہ نہیں ہے۔ خواجہ حارث نے مزید جرح کی کہ جے آئی ٹی رپورٹ کاوالیم ٹین جمع کراتے وقت کتنی کاپیاں کرائی؟جس پراستغاثہ کے گواہ واجد ضیا کا کہنا تھا کہ ہم نے والیم ٹین کی5 کاپیاں کرواکرجمع کرائیں اورسپریم کورٹ کے زبانی حکم پرجے آئی ٹی ارکان نے والیم ٹین سیل کیا ۔ نوازشریف کی طرف سے خواجہ حارث نے استثنیٰ کی درخواست دائرکی جس پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کر دی۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث پیرکوبھی واجدضیاپرجرح جاری رکھیں گے۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /سیاست /علاقائی /اسلام آباد