بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ایک اور گروہ کا انکشاف ،ملزم نہ پکڑے‘ چیف جسٹس سے نوٹس کی اپیل
خانیوال(ویب ڈیسک)بچوں سے زیادتی کے دوران ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ایک اور گروہ کا انکشاف ساتویں کلاس کے طالب علم کی ویڈیو بناکر ملزمان اسے مسلسل بلیک میل کرکے زیادتی کانشانہ بناتے رہے۔ پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام ملزمان کی طرف سے طالب علم کے ورثاء کو دھمکیاں پولیس بے بس نظر آ رہی ہے۔
نوائے وقت کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے چک نمبر 77/10Rمیں ایک اور گروہ کا انکشاف ہوا جو معصوم بچوں کو مختلف طریقوں سے ورغلا کر لے جاتے ہیں اور زبردستی انکے ساتھ زیادتی کرتے دوران زیادتی ان کی ویڈیو بنا لیتے اور پھر مسلسل بچوں کو بلیک میل کرکے ان سے زیادتی کرتے رہتے انکار کی صورت میں ویڈیوز فیس بک پر پھینکنے کی دھمکی دیتے اس گروہ نے ساتویں کلاس کے معصوم بچے(ح) کو کرکٹ کھیلنے کے بہانے ورغلا کر لے گئے اور لے جاکر گروہ کے سرغنہ رؤف نے اپنے دوسرے ساتھی آ صف کے ساتھ ملکر دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا دوران زیادتی ملزمان نے معصوم بچے کی ویڈیو بھی بنالی اور اس ویڈیو کے ذریعے معصوم طالب علم کو مسلسل بلیک میل کرکے زیادتی کانشانہ بناتے رہے پھر بھی ملزمان معصوم بچے کی ویڈیو منظر عام پر لے آ ئے ضلع خانیوال میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے لیکن خانیوال پولیس ٹس سے مس نہیں ہورہی اور بے بس نظر آ تی ہے معصوم بچے (ح) کے میڈیکل کے بعد پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن ملزمان گرفتار کرنے میں ناکام نظر آتی ہے خانیوال میں بچوں کے والدین میں شدید تشویش پائی جارہی ہے اور ان کاکہنا ہے کہ چیف جسٹس آ ف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔