جعلی بینک اکاونٹس کیس: جے آئی ٹی نے اپنا سیکریٹریٹ کراچی میں قائم کرلیا

جعلی بینک اکاونٹس کیس: جے آئی ٹی نے اپنا سیکریٹریٹ کراچی میں قائم کرلیا
جعلی بینک اکاونٹس کیس: جے آئی ٹی نے اپنا سیکریٹریٹ کراچی میں قائم کرلیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جعلی بینک اکاوئنٹس کے معاملہ کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کرد ہ جے آئی ٹی نے اپنا سیکریٹریٹ کراچی میں قائم کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جے آئی ٹی ممبران نے اسلام آباد کی بجائے کراچی میں سیکریٹریٹ بنانے پر اتفاق کیا جس کے لیے شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں سیکریٹریٹ قائم کردیا گیا ہے اور کراچی میں موجود ایف آئی اے کی نئی بلڈنگ میں جے آئی ٹی کا سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احسان صادق جے آئی ٹی کے سربراہ ہیں جبکہ دیگر ممبران میں کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس عمران لطیف منہاس، ڈائریکٹر نیب نعمان اسلم، ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر محمد افضل اور آئی ایس آئی کے بریگیڈیر شاہد پرویز شامل ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی