امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھ گیا‘ جارحیت ہوئی تو سمندر پار بھی حملے کریں گے: ایران

امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھ گیا‘ جارحیت ہوئی تو سمندر پار بھی حملے کریں گے: ...
امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھ گیا‘ جارحیت ہوئی تو سمندر پار بھی حملے کریں گے: ایران

  

تہران ( آن لائن ) ایران نے وارننگ دیتے کہا ہے کہ امریکی حکومت کا پاگل پن بڑھتا جا رہا ہے لہذا بین الاقوامی برادری امریکا کو راہ راست پر لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ٹوئٹر پیغام میں کہا امریکہ ایران کے بعد اب عالمی فوجداری عدالت پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکیاں دینے لگا ہے، عالمی برادری کو چاہیے کہ امریکی حکومت کو سمجھائے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیریحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جارحیت کا نشانہ بنایا گیا تو وہ صرف زمینی، فضائی اور بحری راستوں سے سرحد کے باہر جواب دینے پر اکتفا نہیں کرے گا بلکہ سمندر پار حملے بھی کرے گا۔

مزید : بین الاقوامی