آرمی چیف کانیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کادورہ، یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کوسراہا

آرمی چیف کانیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کادورہ، یونیورسٹی کی ...
آرمی چیف کانیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کادورہ، یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کوسراہا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کادورہ کیا جہاں انہوں نے نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کو بھی سراہا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے دورہ پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کہنا تھا کہ نسٹ پاکستان کی بہترین یونیورسٹی ہے، کوئٹہ کے بعدنسٹ یونیورسٹی کے کیمپس تمام صوبوں میں قائم کیے جائیں گے،نوجوان ہمیشہ خودسے سوال کریں ملکی بہتری کیلئے کیاکرسکتے ہیں اور نوجوان بہتری کیلئے ہمیشہ کوشاں رہیں۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے دورہ کے دوران نسٹ یونیورسٹی کی عالمی رینکنگ میں بہتری کوبھی سراہا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی