لندن میں بیگم کلوثم نواز مرحومہ کا پاسپورٹ مل گیا
لاہور(آن لائن) شریف خاندان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ لندن میں بیگم کلثوم نواز مرحومہ کا پاسپورٹ مل گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بیگم کلثوم نواز کا پاسپورٹ نہیں مل رہا تھا جس کے باعث اہل خانہ کو شدید پریشانی لاحق تھی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق بیگم کلثوم نواز کا کارنر سرٹیفکیٹ بھی گزشتہ روز مل گیا تھا جبکہ ان کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے دوران بیگم کلثوم نواز کی چھوٹی صاحبزادی اسماءنواز اور زکریا حسین بھی پاکستان آئیں گے۔