نواز شریف سے تعزیت کیلئے دو گھنٹے کا وقت مقرر
لاہور (آن لائن) نواز شریف سے تعزیت کیلئے صرف 2 گھنٹے کا وقت مقرر، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے مطابق سابق وزیراعظم سے جمعرات کو شام 4 سے 6 بجے تک ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کیلئے ا?نے والے ملاقات کرسکیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیگم کلثوم نواز کی رحلت کے باعث گزشتہ شب رہا کر دیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف،، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو پیرول پر 12 گھنٹے کیلئے رہائی دی گئی۔
رہائی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور لایا گیا اور بعد ازاں انہیں ان کی خاندانی رہائش گاہ جاتی امراءرائیونڈ منتقل کر دیا گیا۔