میاں میرقبرستان کی اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش

میاں میرقبرستان کی اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش
میاں میرقبرستان کی اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میاں میرقبرستان کی اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں میاں میرقبرستان کی اراضی پرغیرقانونی تعمیرات کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست پرسماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا تھا کہ میاں میرقبرستان میں قبضہ مافیانے غیرقانونی تعمیرات کررکھی ہیں،عدالت میاں میرقبرستان کی اراضی واگزارکرانے کاحکم دے۔

ابتدائی رپورٹ عدالت کہا گیا ہے کہ میاں میرقبرستان میں جنازگاہ کی جگہ پرائیویٹ سکول تعمیرہے،عدالت نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور