امریکی آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج پر پاکستان کی مخالفت نہیں کریگا ، فواد چودھری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول میں پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو میں کہی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے یقین دلایا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پر امریکا پاکستان کی مخالفت نہیں کرے گا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے بعد کافی چیزیں ہموار ہوئیں ، تعلقات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے پہلے دونوں ممالک کے تعلقات منقطع تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی نظام پر خصوصی کمیٹی کو 48 گھنٹے میں موجود بلدیاتی حکومت کے نظام میں تبدیلی سے متعلق سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں ایک اجلاس میں چاروں صوبوں کے ترجمان کے ساتھ بلدیاتی نظام سے متعلق تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے 6مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی تھیں، نہیں حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد سے متعلق تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ حکمراں جماعت تحریک انصاف نے 100 دن کے پلان میں تبدیلی کا اعلان کیا تھا جس میں ول سروس اور بلدیاتی نظام سمیت دیگر شعبوں میں اصلاحات شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی خیبرپختونخوا میں انضمام کے حوالے سے بھی ٹاسک فورس تشکیل دی۔ تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے قبل اپنی انتخابی مہم میں اعلان کیا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں نافذ بلدیاتی نظام کو ملک بھی میں متعارف کرانا چاہتی ہے ، جس کی وجہ سے عوام کو بہتر نتائج ملیں گے۔ تحریک انصاف کے فیصلے پر دیگر جماعتوں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کڑی تنقید کی تھی۔ 2ستمبر کو عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اور بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومتوں سے بھی آرٹیکل 140 اے کے تحت مقامی بلدیاتی حکومت کے نئے قوانین پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے بعد فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’ میں نے ایسے مقامی حکومت کے نظام کی تجاویز پیش کیں جیسا لندن ، برمنگھم اور اسکنڈے نیوین ممالک میں رائج ہے جہاں شہر کے میئر کا انتخاب براہ راست عوام کرتے ہیں نہ کہ تحصیل یایونین کونسلز کے اراکین۔واضح رہے کہ گزشتہ بر س12 نومبر کو رپورٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ خیبرپختونخوا کی ضلع حکومتیں بلدیاتی نظام کے حوالے سے آمدن بنانے میں ناکام ہوگئیں جس کی بڑی وجہ تمام معاملات سے لاعلمی ہے۔ صوبائی حکومت اور دیہی ترقی کے شعبہ نے نیشنل گورننس پروگرام کی مدد سے خیبرپختونخوا میں ضلعی حکومتی نظام کی تشخیص کے عنوان سے رپورٹ پیش کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق صبوبائی حکومت خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے سیکشن 43 کے تحت ماڈل ٹیکس شیڈول کو فریم کرنے میں ناکام رہی۔