صرف چندے یامدد سے ڈیم نہیں بن سکتا، پی ایس ڈی پی سے فنڈزمختص کیے جائیں: خورشیدشاہ

صرف چندے یامدد سے ڈیم نہیں بن سکتا، پی ایس ڈی پی سے فنڈزمختص کیے جائیں: ...
صرف چندے یامدد سے ڈیم نہیں بن سکتا، پی ایس ڈی پی سے فنڈزمختص کیے جائیں: خورشیدشاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ نے کہا ہے کہ صرف چندے یامدد سے ڈیم نہیں بن سکتا، ڈیم کی تعمیری لاگت اس وقت 1600 ارب ہے اس کا م کیلئے پی ایس ڈی پی سے فنڈزمختص کیے جائیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ امید ہے منی بجٹ سے عوام کوریلیف ملے گااور پاکستان پیپلز پارٹی کو امید ہے عوام پرٹیکسوں کا بوجھ نہیں ڈالاجائے گا، سی پیک ایک سال پیچھے گیا تومنصوبہ ختم ہوجائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 3 ڈیم بن جائیں تومعاشی صورتحال بہترہوجائےگی،صرف چندے یامدد سے ڈیم نہیں بن سکتا، ڈیم کی تعمیری لاگت اس وقت 1600 ارب ہے اس کا م کیلئے پی ایس ڈی پی سے فنڈزمختص کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں خورشید کا کہنا تھا کہ افسوس ہوانوازشریف جیل میں تھے اورکلثوم نوازانتقال کرگئیں، آج نوازشریف جیل سے لاہورجارہے ہیں اورمشرف دبئی میں ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد