سعودی عرب میں خواتین کی سڑک پر خوفناک لڑائی، اس لڑائی میں چھوٹے سے بچے کا کیا بنا؟ دیکھ کر پوری دنیا آگ بگولا ہو گئی

سعودی عرب میں خواتین کی سڑک پر خوفناک لڑائی، اس لڑائی میں چھوٹے سے بچے کا کیا ...
سعودی عرب میں خواتین کی سڑک پر خوفناک لڑائی، اس لڑائی میں چھوٹے سے بچے کا کیا بنا؟ دیکھ کر پوری دنیا آگ بگولا ہو گئی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 5خواتین کے سڑک کنارے خوفناک لڑائی ہو گئی۔ ان میں سے ایک خاتون نے چھوٹا سا بچہ اٹھا رکھا تھا اور لڑائی میں اس بچے کے ساتھ ایسا سلوک ہو گیا کہ ویڈیومنظرعام پر آئی تو دیکھ کر پوری دنیا آگ بگولا ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ریاض کی ایک سڑک پر پیش آیا جہاں یہ پانچ خواتین باہم گتھم گتھا ہو گئیں اور ایک دوسری پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی۔ کسی راہگیر کی بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان میں سے ایک خاتون نے بچہ اٹھا رکھا ہوتا ہے، جو لڑائی کے دوران خاتون کے ہاتھ سے سڑک پر گر جاتا ہے۔

خاتون بار بار بچے کو سڑک سے اٹھانے کی کوشش کرتی ہے لیکن پھر مخالف عورت کے تابڑتوڑ حملوں کی وجہ سے بچے کو سڑک پر پھینک کر دوبارہ لڑائی میں مصروف ہو جاتی ہے۔ویڈیو کے آخر میں بچہ زمین پر بیٹھارو رہا ہوتا ہے اور خواتین ایک دوسری کے ساتھ انصاف کرنے میں مصروف ہوتی ہیں۔ اس دوران ان خواتین کے پاس سے کئی گاڑیاں گزرتی ہیں لیکن کوئی بھی لڑائی ختم کروانے کے لیے رکنے کی زحمت نہیں کرتا۔ جس شخص نے یہ ویڈیو بنائی وہ بھی ایک منٹ رک کر ویڈیو بناتا ہے اور پھر خواتین کو لڑتے چھوڑ کر ہی آگے بڑھ جاتا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین اس بچے کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ سلوک پر نہ صرف پاس سے گزرنے والے شہریوں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اس خاتون کو بھی کھری کھری سنا رہے ہیں جس نے لڑائی کی وجہ سے بچے کو بار بار زمین پر گرایا۔

...ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا