”آپ تینوں وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک ہی آملیٹ کھا رہے ہیں تو پھرآپ کو چاہیے کہ ٹشو کی جگہ ۔۔۔“ معروف رائٹر ندیم فاروق پراچہ نے صاحبزادہ جہانگیر ، نعیم الحق اور چوہدری سرور کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

”آپ تینوں وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک ہی آملیٹ کھا رہے ہیں تو پھرآپ کو ...
”آپ تینوں وزیراعظم ہاﺅس میں بیٹھ کر ایک ہی آملیٹ کھا رہے ہیں تو پھرآپ کو چاہیے کہ ٹشو کی جگہ ۔۔۔“ معروف رائٹر ندیم فاروق پراچہ نے صاحبزادہ جہانگیر ، نعیم الحق اور چوہدری سرور کو ایسا مشورہ دے دیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے سادگی اپنانے کا نعرہ لگایا گیا ہے جس پر وزیراعظم ہاﺅس میں عملدرآمد کیا بھی جاتا ہے ۔ تحریک انصاف کے جو بھی رہنما وزیراعظم ہاﺅس جاتے ہیں وہ سرکاری پیسوں سے کھائے جانے والے کھانے کا احوال بھی ضرور بتاتے ہیں تاکہ سادگی مہم کی پبلسٹی بھی کی جاسکے۔ ایسا ہی کچھ عمران خان کے قریبی دوست صاحبزادہ جہانگیر نے بھی کیا۔

انہوں نے نعیم الحق اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تو انہیں کھانے میں ایک آملیٹ پیش کیا گیا۔ صاحبزادہ جہانگیر نے اپنے کھانے کی تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تین لوگوں کو وزیراعظم ہاﺅس میں کھانے کو ایک آملیٹ دیا گیا جو ہم نے مل کر کھایا۔

صاحبزادہ جہانگیر کی جانب سے یہ تصویر شیئر کی گئی تو معروف رائٹر ندیم فاروق پراچہ بھی میدان میں آگئے اور ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے۔ ندیم فاروق پراچہ نے تصویر کا بغور جائزہ لینے کے بعد صاحبزادہ جہانگیر کو مخاطب کرکے لکھا ’جناب ، بہت خوب، کیا ہی آملیٹ بھری سادگی ہے، جس طرح آپ نے آملیٹ شیئر کیا اسی طرح آپ کو ٹشو پیپر کی جگہ ایک ہی رومال استعمال کرنا چاہیے، پانی کی بوتل میں بارش کا پانی بھرنا چاہیے، گولڈ لیف سگریٹ کی جگہ پر ایک ہی حقہ ہونا چاہیے ، فریج کی جگہ پر برف کی سل ہونی چاہیے اور صوفے کو چارپائی سے تبدیل کردینا چاہیے‘۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد