لاہور،انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت،وکیل صفائی نے عدالت میں سانحہ کے متاثرہ شخص کو تھپڑ مار دیا

لاہور،انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت،وکیل صفائی نے ...
لاہور،انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت،وکیل صفائی نے عدالت میں سانحہ کے متاثرہ شخص کو تھپڑ مار دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت میں سانحہ کے متاثرہ شخص کو تھپڑ مار دیاجس پر متاثرین اور وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے،دوران سماعت وکیل صفائی نے سانحہ کے متاثرہ شخص محسن رسول کو تھپڑ مار دیا جس پر متاثرین اور وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا،ناخوشگوار واقعہ ایس ایس پی طارق عزیز پر جرح کے دوران  پیش آیا۔

متاثرین کے وکلا کا کہناتھا کہ انصاف کیلئے آئے تھے مگر ہمیں تھپڑمارے جا رہے ہیں،متاثرین نے واقعہ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس واقعہ کا نوٹس لیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور