نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف لاہور ...
نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔

نیب آرڈیننس کے تحت نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدرکی سزاوں کیخلاف 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے جاری کیا۔تحریری فیصلہ کے مطابق نیب کا قانون ایک موثر قانون ہے اورنیب آرڈیننس اس وقت لاگوہے اس کوختم نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس میں کوئی تبدیلی بھی نہیں کی گئی،نیب آرڈیننس اس وقت تک برقرار ہے جب تک اس میں ترمیم نہ ہو۔

واضح رہے کہ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ اور دیگر نے نیب آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا تھا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور