مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے دوران کتوں سے بچاﺅ کیلئے بھارتی فوج کا چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ رکھنے کا دعویٰ

مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے دوران کتوں سے بچاﺅ کیلئے بھارتی فوج کا چیتے کا ...
مبینہ سرجیکل اسٹرائیکس کے دوران کتوں سے بچاﺅ کیلئے بھارتی فوج کا چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ رکھنے کا دعویٰ

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان میں مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دوران بھارتی فوج کی جانب سے کتوں کو خود سے دور رکھنے کیلئے چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ رکھنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

بھارتی شہر پونے میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران سابق ناگروٹا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیندرا نمبورکار نے کہا کہ پاکستان کے گاﺅں میں سفر کے دوران کتے ہم پر بھونک سکتے تھے اور ہمیں معلوم تھا کہ وہ چیتوں سے ڈرتے ہیں، اسلئے ہم اپنے ساتھ چیتے کا پیشاب اور فضلہ ساتھ لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں فائدہ پہنچا اور کتے ہم سے دور رہے۔

مزید : بین الاقوامی