ای او بی آئی کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس کے معاملے پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت کو نوٹس جاری کردیا

ای او بی آئی کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس کے معاملے پر ...
ای او بی آئی کیس، سپریم کورٹ نے خورشید شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس کے معاملے پر سیکرٹری محنت و افرادی قوت کو نوٹس جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کیس میں خورشید شاہ کو توہین عدالت کے نوٹس کے معاملے میں 2011 سے مئی 2012 کے وفاقی سیکرٹری محنت و افرادی قوت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ای او بی آئی کیس میں خورشیدشاہ کوتوہین عدالت کے نوٹس کے معاملے کی سماعت کی،خورشیدشاہ کے وکیل اعتزازاحسن سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا کہ 2011 سے مئی 2012 میں خورشیدشاہ وزیرمحنت وافرادی قوت نہیں تھے،ان کامعاملے سے کوئی تعلق نہیں جبکہ حکومت نے بھی اس موقف کی تصدیق کی ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ محنت وافرادی قوت کاقلمبندان چودھری وجاہت کے پاس تھا،عدالت نے 2011 سے مئی 2012 کے وفاقی سیکرٹری محنت وافرادی قوت کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔