سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کاخیال کریں اوراپنے رویے میں تبدیلی لائیں:تھرپارکرمیں قحط سالی پرشاہ محمود قریشی کی سندھ حکومت پرکڑی تنقید

سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کاخیال کریں اوراپنے رویے میں تبدیلی ...
سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کاخیال کریں اوراپنے رویے میں تبدیلی لائیں:تھرپارکرمیں قحط سالی پرشاہ محمود قریشی کی سندھ حکومت پرکڑی تنقید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرخارجہ شاہ ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کاخیال کریں اوراپنے رویے میں تبدیلی لائیںاور تھرپارکرمیں قحط سالی کے شکارعوام کے لئے خصوصی امداد بھیجی جائے۔

تھرپارکرمیں قحط سالی پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا سندھ حکومت پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہرسال تھرپارکرمیں عوام موت سے لڑتے ہیں،حکومت مدد کو نہیں آتی،سندھ حکومت تھرپاکرسے متعلق مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرتی ہے، تھرپاکرانسانوں اور حیوانوں کے لئے موت کی وادی بنتاجارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قحط سالی کے تباہ کن اثرات کم کرنے کے لئے مستقل پالیسی بناکرنافذ کی جائے، سندھ کے حکمران سسکتی انسانیت کاخیال کریں اوراپنے رویے میں تبدیلی لائیں اور تھرپارکرمیں قحط سالی کے شکارعوام کے لئے خصوصی امداد بھیجی جائے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد