” ہماری آج تک کبھی لڑائی نہیں ہو ئی کیونکہ جب بھی ایسا موقع آتاہے تو میں ۔۔“ کلثوم نواز اور نوازشریف کی کئی سال پرانی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

” ہماری آج تک کبھی لڑائی نہیں ہو ئی کیونکہ جب بھی ایسا موقع آتاہے تو میں ۔۔“ ...
” ہماری آج تک کبھی لڑائی نہیں ہو ئی کیونکہ جب بھی ایسا موقع آتاہے تو میں ۔۔“ کلثوم نواز اور نوازشریف کی کئی سال پرانی ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محترمہ کلثوم نواز شریف لندن میں انتقال کر گئیں ہیں اور ان کا جسد خاکی پاکستان لانے کیلئے شہبازشریف لندن پہنچ گئے ہیں جو کہ کل پاکستان پہنچیں گے ، ان کے انتقال پر ہر آنکھ ہی اشکبار ہے کیونکہ انہوں نے پاکستان کیلئے بے شمار خدمات انجام دیں اور آمریت کے خلاف آواز اٹھائی اور تحریک چلائی جس کیلئے ان کا نام ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں درج کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر کلثوم نواز کی پرانی تصاویر کے ساتھ ساتھ ان کی ماضی کی کچھ ویڈیو بھی صارفین شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک یہ ویڈیو بھی تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں کلثوم نواز اور نوازشریف ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور ٹی وی شو کے دوران انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو کر رہے ہیں ۔

بیگم کلثوم نواز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” ہماری کبھی لڑائی نہیں ہوئی اوریہ بالکل سچ بات ہے کیونکہ مجھے جب کوئی بات بری لگتی ہے تو میں خاموشی سے ایک طرف ہو جاتی ہوں ۔“ جس پر نوازشریف میدان میں آتے ہیں اور ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ ” سارا قصور میرے پر دھکیل دیاہے جیسے میں ہی مجرم ہوں ۔“ نوازشریف کی یہ بات سن کر وہاں موجود ہر کوئی کھل کر ہنس پڑتاہے ۔

بیگم کلثوم نواز کا کہناتھا کہ ” ہو سکتاہے کہ یہ بھی یہی کرتے ہوں کہ خاموشی سے ایک طرف ہو جاتے ہوں ، میری عادت لڑائی والی نہیں ہے اور نہ ہی کبھی میری کسی سے لڑائی ہوئی ہے ۔“ اینکر نے یہاں پر نوازشریف کو مخاطب کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ” جی کچھ کچھ ٹھیک کہہ رہی ہیں ۔“ نوازشریف کی یہ بات سن کر اینکرز ایک مرتبہ پھر کھل کر ہنستے ہیں ۔نوازشریف نے کلثوم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ بہت ہی بردبار ہیں ، تعاون کرتی ہیں ، سمجھتی ہیں اور کبھی کبھی سمجھاتی بھی ہیں ۔“

ویڈیو دیکھیں:

مزید : ڈیلی بائیٹس