حکومت کا وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ

حکومت کا وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ
حکومت کا وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے وزیراعظم ہاﺅس کو اعلیٰ درجے کا تعلیمی ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کواعلیٰ درجے کاتعلیمی ادارہ بنانے کافیصلہ کیا ہے،وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ درجے کی یونیورسٹی بنائی جائےگی،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اورگورنرزسرکاری عمارتوں میں نہیں رہیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس ایک ہزار 96 کنال پرمشتمل ہے اوراس کا خرچہ 47 کروڑروپے سے زائدہے۔
واضح رہے کہ عمران خان نے اقتدار سنبھالنے پر اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاﺅس اور چاروں گورنرہاﺅس کو تعلیمی اداروں میں تبدیل کریں گے اور انہیں عوام کیلئے استعمال کیلئے لائیں گے۔