کیا آپکو ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ تسبیح آپ کے لئے ہے

کیا آپکو ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ تسبیح آپ کے لئے ہے
کیا آپکو ڈراؤنے خواب آتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو یہ تسبیح آپ کے لئے ہے

  

لاہور(نظام الدولہ ) میں اکثر خواب میں ڈرجاتی ہوں ۔ کئی بار تو ایسا ہوتا ہے کہ باقاعدہ چیخنے لگتی ہوں ،خواب ایسے خوفناک آتے ہیں کہ جیسے کوئی بلا میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور میں اس سے ڈر کر بھاگ رہی ہوں ۔ کئی بار یہ دیکھا کہ کوئی میرا گلا دبا رہا ہے ۔میں سانس لینے میں مشکل محسوس کرتی ہوں ۔میری عمر پچیس سال ہوگئی ہے ،شادی اگلے سال ہے،اس بات کا بھی ڈر ہے کہ اگر یہ عادت بدستور رہی تو میرے شوہر کو یہ برا نہ لگے۔ عام زندگی میں ڈرپوک نہیں تھی مگر اب میں وسوسوں میں پڑجاتی ہوں اور ڈر جاتی ہوں ۔مجھے کوئی تسبیح دیں کہ میرا ڈر ختم ہوجائے ۔(مہوش قدیر ،مظفرآباد)

جواب ۔خواب میں ڈرنے کی کئی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں ۔آپ کہیں ڈروانی فلمیں ،یا کہانیاں تو نہیں پڑھتیں یا سنتیں ۔یا کسی ایسے کمرے میں سوتی ہیں جہاں آکیسجن نہ پوری طرح پہنچ پاتی ہوں ۔گھر کے حالات بھی اثرا انداز ہوتے ہیں۔میں نے دیکھا ہے کہ ایسے بچے بچیاں جن کے والدین یا گھر کے دوسرے بڑے لوگ منفی اور جنوں بھوتوں کی باتیں زیادہ کرتے ہیں ،انہیں خوف پکڑ لیتا ہے ۔ایسے میں کوئی بچہ حساس ہوتو وہ خواب میں ڈرنے لگتا ہے ۔اپنے معاملات پر نظر دوڑائیں اور یہ تسبیح شروع کردیں ،ان شا اللہ اعصابی طور اورباطنی طور پر اصلاح ہوگی ۔ برے اور ڈروانے خوابوں سے نجات مل جائے گی۔یہ تسبیح ہر کوئی خواب میں ڈرنے والا انسان کرسکتا ہے ۔ ممکنہ طور پر روزانہ وضو کرکے سوئیں ،سورہ قریش گیارہ باردل میں پڑھ کر سینے پر دم کرلیں ۔یا صبور روزانہ تین سو تیرہ بار دل میں پڑھنا معمول بنا لیں ۔حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید : روشن کرنیں