چنبہ ہاﺅس لاہور کو گورنر آفس اورموجودہ گورنر ہاﺅس کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائیگا، شفقت محمود

چنبہ ہاﺅس لاہور کو گورنر آفس اورموجودہ گورنر ہاﺅس کو میوزیم اور آرٹ گیلری ...
چنبہ ہاﺅس لاہور کو گورنر آفس اورموجودہ گورنر ہاﺅس کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائیگا، شفقت محمود

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ چنبہ ہاؤس لاہورکوگورنر آفس بنادیاجائےگاجبکہ 90 شاہراہ میں موجود ہال کوکنونشن سینٹرمیں تبدیل کیاجائےگااورسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہورکوفائیو سٹار ہوٹل بنانے کی تجویزہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس لاہورکومیوزیم اورآرٹ گیلری بنایاجائےگااورگورنرہاؤس پارک عوام کیلئے کھول دیاجائے گا،شفقت محمود کا کہناتھا کہ گورنرہاؤس لاہورکی مال روڈدیوارگراکرخوبصورت جنگلالگایاجائےگا۔

شفقت محمود نے کہا کہ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی کوگورنرہاوٗس بنایاجائےگاجبکہ گورنرہاؤس بلوچستان کومیوزیم بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ گورنرہاؤس بلوچستان میں خواتین کیلئے پارک بنانے کی تجویزبھی زیرغور ہے۔ان کا کہناتھا کہ پشاورمیوزیم میں 30 ہزارتاریخی نوادرات ہیں لیکن جگہ نہیں،گورنرہاؤس پشاورکوتاریخی میوزیم بنائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گورنرہاؤس مری کوہوٹل اورپنجاب ہاؤس کوسیاحتی کمپلیکس بنانے کافیصلہ کیا ہے،گورنرہاؤس مری پرحال ہی میں پنجاب حکومت نے 60 کروڑخرچ کئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ راولپنڈی میں پنجاب ہاؤس کوبھی تعلیمی ادارہ بنانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد