چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کرتے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کرتے ہیں:ترجمان ...
چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کرتے ہیں:ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پرنظر ثانی نہیں کررہا،چین کے ساتھ سی پیک معاہدوں پر نظر ثانی کا تاثر مسترد کرتے ہیں اور سی پیک سے متعلق چین کے ساتھ ازسرنومعاہدوں کی تجدید کومکمل طورپرمسترد کرچکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ بھارت امریکا مشترکہ اعلامیہ میں پاکستان پرلگائے گئے الزامات مسترد کرتے ہیں،مائیک پومپیو کے دورے میں مختلف معاملات پر تبادلہ خیال ہوا،وزیر خارجہ کی سطح پراس معاملے پر رابطے میں ہیں ،تمام پاک بھارت معاملات کا حل بات چیت سے چاہتے ہیں اور بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں ،پاکستان نے سیکیورٹی کے باعث عارضی بنیادوں پرجلال آباد میں قونصلیٹ کوبندکیاہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ویزے کی سختی صرف پاکستان نہیں،دیگرکئی ممالک کے ساتھ کی گئی ہے،بحرین میں حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہو ں نے بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے جبکہ ویزا اجرا معاملے پر افغان وزیر خارجہ سے حوصلہ افزا بات چیت ہوئی،افغان مسئلے کا حل وہاں کے لوگوں کے ہاتھوں تلاش کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیرخارجہ کا پہلا بیرون ملک دورہ افغانستان کا ہے،وزیر خارجہ پرسوں افغانستان جائینگے اورافغان پاک ایکشن پلان پرتبادلہ خیال کرینگے جبکہ ترکی کے وزیر خارجہ میولوت سوگلو کل آج رات پاکستان پہنچیں گے اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے جبکہ وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ کریں گے،تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد