وزیر خارجہ سے سندھ سے موٹرسائیکل پر 9 دن کا سفر طے کرکے اسلام آبادپہنچنے والے شہری کی ملاقات

وزیر خارجہ سے سندھ سے موٹرسائیکل پر 9 دن کا سفر طے کرکے اسلام آبادپہنچنے والے ...
وزیر خارجہ سے سندھ سے موٹرسائیکل پر 9 دن کا سفر طے کرکے اسلام آبادپہنچنے والے شہری کی ملاقات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے موٹر سائیکل پر سندھ سے آنے والے شہری نے ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، مولا بخش نے وزیر خارجہ کو علاقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے موٹرسائیکل پرسندھ سے آنیوالے شہری نے ملاقات کی،مولابخش موٹرسائیکل پر 9 دن کاسفر طے کرکے عمرکوٹ سے اسلام آبادپہنچا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے مولابخش کااستقبال کیا۔

ملاقات میں شہری نے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کوعلاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،وزیر خارجہ نے علاقے کے مسائل حل کرنے کی یقینی کرائی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد