وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،9 نکاتی ایجنڈے پرغور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں9 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اجلا س میں وزارت کیڈکاخاتمہ ایجنڈے میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ وزارت امورصحت کونیشنل ہیلتھ اینڈسروسزکے حوالے کرنے پرغورکیا جائے گا جبکہ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈکی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے کاحصہ ہو گی ۔اس کے علاوہ اجلاس میں شریف ہارون کی بطورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ اثاثہ جات کی ریکوری یونٹ کی منظوری بھی ا یجنڈے میں شامل ہوگی۔وفاقی کابینہ نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم کا جائزہ لے گی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس بھی اجلاس میں پیش ہوگا۔ اجلاس میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے آڈٹ کا جائزہ لیا جائے گااوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد