بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے لئے حسن نواز،حسین نوازاسلامک سینٹرریجنٹ پارک پہنچ گئے

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے لئے حسن نواز،حسین نوازاسلامک سینٹرریجنٹ ...
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے لئے حسن نواز،حسین نوازاسلامک سینٹرریجنٹ پارک پہنچ گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ اور تین دفعہ کی خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ لندن میں ادا کی جائے گی جس کے لئے حسن نواز،حسین نوازاسلامک سینٹرریجنٹ پارک پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلامک سینٹرریجنٹ پارک مسجد کے امام خلیفہ عزت پڑھائیں گے اور جنازے میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف، بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن نواز،حسین نواز اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت فیملی کے دیگر لوگ شرکت کریں گے ۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی میت کو لینے کے لئے ان کے بیٹے حسین نواز ہسپتال پہنچے اور والدہ کے آخری دیدار کے لئے کافی دیر ہسپتال میں بیٹھے رہے ۔

مزید : بین الاقوامی /برطانیہ