”جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کرانی بلکہ ۔۔۔ “ جسٹس گلزار نے جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کا حکم دیا تو آگے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رقم کہاں جمع کرانے کی ہدایت کردی؟ حیران کن خبر آگئی

”جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کرانی بلکہ ۔۔۔ “ جسٹس گلزار نے جرمانے کی ...
”جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع نہیں کرانی بلکہ ۔۔۔ “ جسٹس گلزار نے جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں دینے کا حکم دیا تو آگے سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رقم کہاں جمع کرانے کی ہدایت کردی؟ حیران کن خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پوری قوم اس وقت چیف جسٹس کے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر رقم جمع کرارہی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں بھی یہ روایت دیکھنے میں آرہی ہے کہ جب بھی کسی کو جرمانہ کیا جاتا ہے تو اکثر اوقات جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے لیکن ایک مقدمے کے دوران جسٹس گلزار احمد نے کیس کا التوا مانگنے والے فریق کو 50 ہزار روپے جرمانہ کرکے یہ رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس سے اختلاف کرتے ہوئے یہ رقم ایدھی فاﺅنڈیشن کو جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

ویب سائٹ پاکستان 24 کے مطابق سپریم کورٹ کے تین ججوں جسٹس گلزار احمد، جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کر رہا تھا۔اس دوران نورالنسا و دیگر بنام یونائیٹڈ بنک و دیگر کا مقدمہ سماعت کیلئے لگا۔ ایک فریق کے وکیل سردار اسلم نے عدالت سے سماعت موخر کرنے کی استدعا کی۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس سے قبل بھی سماعت اسی فریق کی درخواست پر مو¿خر کی گئی تھی۔ کیس میں ایک اور فریق کے وکیل مخدوم علی خان نے بھی سماعت ملتوی اور موخر کرنے کی درخواست کی مخالفت کی۔ بنچ نے سماعت مو¿خر کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکیل سردار اسلم سے کہا کہ اپنے موکل سے کہیں کہ ہم پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر رہے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جرمانے کی یہ رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرا دیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے جسٹس گلزار احمد سے اختلاف کیا اور کہا کہ جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ نہیںایدھی فاؤنڈیشن کو دی جائے۔ بنچ کے سربراہ جسٹس گلزار احمد نے حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے کیس ملتوی کرانے والے فریق کو 50 ہزار روپے ایدھی فاؤنڈیشن کو بطور جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد