لندن میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟ آپ بھی جانئے

لندن میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟ آپ بھی جانئے
لندن میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کون پڑھائے گا ؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ اسلام کلچر سینٹر ریجنٹ پلاز میں کچھ ہی دیر میں پڑھائی جائے گی جس میں شرکت کیلئے ن لیگی کارکنان اور پاکستانیو ںکی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت پڑھائیں گے ، نماز جنازہ میں شرکت کیلئے بڑی تعدا میں لوگ ریجنٹ پلازہ آ رہے ہیں ۔ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید ، اسحاق ڈار ، حسن اور حسین سمیت دیگر رہنما نماز جناز ہ کی ادائیگی کیلئے پہنچ گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ شہبازشریف میت کو لے کر کل صبح لاہو رپہنچیں گے جس کے بعد جاتی امراءمیں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ اداکروائیں گے اور ان کی تدفین میاں محمد شریف کے پہلو میں کی جائے گی ۔اتوار کے روز عصر کے وقت قل خوانی ہو گی ۔

مزید :

قومی -