”فوراً پاکستان آﺅ اور ہمیں جواب دو کہ۔۔۔“ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یہ حکم کس کیلئے جاری کیا؟ جان کر ہی آپ داد دینے لگ جائیں گے

”فوراً پاکستان آﺅ اور ہمیں جواب دو کہ۔۔۔“ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یہ حکم ...
”فوراً پاکستان آﺅ اور ہمیں جواب دو کہ۔۔۔“ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یہ حکم کس کیلئے جاری کیا؟ جان کر ہی آپ داد دینے لگ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا ہے اور انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب دہی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق برطانیہ میں پیش آنے والے ایک واقعے پر لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب دہی کے لیے کہا گیا ہے جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر بھی اس بابت اعلان کیا اور لکھا کہ ”برطانیہ میں ہمارے ہائی کمشنرز کی حرکات پر میری حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور میں نے انہیں فوراً پاکستان واپس آ کر لندن میں منعقدہ آئی پی پی اے ایوارڈز تقریب میں اپنے روئیے کی وضاحت کرنے کی ہدایت کی ہے۔“

پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں کہا گیا کہ لندن میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کے حوالے سے پیش آنے والے ایک واقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہائی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں جواب دہی کیلئے پیش ہونے کا کہا ہے تاہم اس مراسلے میں کہیں یہ ذکر نہیں کہ ہائی کمشنر کو کس الزام میں طلب کیا گیا ہے، یا وہ کیا واقعہ تھا جس پر وزیر خارجہ اتنے برہم ہوئے۔

دفتر خارجہ کے ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ یہ مراسلہ ایک ویڈیو کی بنا پر جاری کیا گیا ہے جو لندن میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب سے متعلق ہے جس میں پاکستانی سفیر مدعو تھے۔جمعرات کو ہونے والی بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ایک پروگرام کی میزبانی کا وزیر خارجہ نے سخت نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمشنر کو واپس بلا کر ان سے تحریری وضاحت نامہ طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں ایپا ایوارڈز کی تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں فنکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی جس پر وہاں موجود لوگ بھی ہنستے رہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر 10فنکاروں کو سٹیج پر بلاتے رہے لیکن سوائے مہوش حیات کے کوئی سٹیج پر نہ آیا جبکہ اداکار جاوید شیخ دو فنکاروں کے ساتھ پہلے ہی سٹیج پر موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے جاوید شیخ سے کہا کہ آپ کیسے ہیں ؟کیسے تو ہیں ایسے کیسے ہیں ؟اس پر جاوید شیخ نے بات کو ٹالنے کیلئے کہا ایسے ویسے جیسے تیسے ،فنکار کا یہ جواب سن کر سب ہنسنے لگے ،پاکستانی ہائی کمشنر نے جاوید شیخ سے پھر پوچھا کہ آپ کی ڈائٹ کیا ہے اس پر جاوید شیخ نے قدرے سنجیدگی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اوپر والے کا کرم ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی بہت ساری تالیوں میں ،،،اس کے بعد پاکستانی ہائی کمشنر جملہ مکمل نہ کر سکے اور نشے کی حالت میں ہی سٹیج پر پیچھے جا کر کھڑے ہو گئے۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس