بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے میاں نوازشریف سے ملاقات ...
بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے لیے وفد تشکیل دے دیا ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، خور شید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظوری اور حسن مرتضیٰ شامل ہیں جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کے لیے نوازشریف سے ملاقات کریں گے اورہے کہ یہ ملاقات کلثوم نواز کی تدفین کے بعد رسم قل سے پہلے ہوگی، پی پی چیئرمین نوازشریف کی پیرول ختم ہونے سے پہلے ملاقات کریں گے جو ہفتہ یا اتوار کو ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر کو لندن میں دوران علاج انتقال کرگئیں تھیں ۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد