پاکستان ٹیم کیٍ فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے، کوچ گرانٹ بریڈ

پاکستان ٹیم کیٍ فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے، کوچ گرانٹ بریڈ
پاکستان ٹیم کیٍ فیلڈنگ بہترین بنانا میرا ہدف ہے، کوچ گرانٹ بریڈ

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے گزشتہ روز ہی ٹیم کو دبئی میں جوائن کیا اور پہلے روز کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس سیشن کی نگرانی کی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق دبئی میں میڈیا سےگفتگو  کرتے ہوئے گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ پہلے روز ٹریننگ سیشن اچھا رہا اور ٹیم میں شریک کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ اچھی ہے، خوش آئند بات یہ کہ پاکستانی کھلاڑی سیکھنے کے لیے تیار ہیں اور فیلڈنگ کی بنیادی تکنیک سے بخوبی واقف ہیں۔فیلڈنگ کوچ نے عزم کا اظہار کیا کہ ان کا ہدف ٹیم کی فیلڈنگ بہترین بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی 16 رکنی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہے جہاں ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا،قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ اور ایونٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے 19 ستمبر کو بھارت کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

مزید : کھیل