’جوتوں کے ڈبے سے نکلنے والے سیلیکا جیل کے ان پیکٹس کو پھینکا نہ کریں بلکہ گاڑی میں رکھ دیں، پھر دیکھئے گا کہ کس طرح۔۔۔‘ ایک چھوٹی سی بات جو آپ کی زندگی کا بڑا مسئلہ حل کردے

’جوتوں کے ڈبے سے نکلنے والے سیلیکا جیل کے ان پیکٹس کو پھینکا نہ کریں بلکہ ...
’جوتوں کے ڈبے سے نکلنے والے سیلیکا جیل کے ان پیکٹس کو پھینکا نہ کریں بلکہ گاڑی میں رکھ دیں، پھر دیکھئے گا کہ کس طرح۔۔۔‘ ایک چھوٹی سی بات جو آپ کی زندگی کا بڑا مسئلہ حل کردے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)جوتوں کے ڈبوں سے سیلیکا جیل کے پیکٹ نکلتے ہیں جنہیں ہم پھینک دیتے ہیں لیکن اب ماہرین نے ان پیکٹس کے کچھ ایسے استعمالات بتا دیئے ہیں کہ آپ آئندہ کبھی انہیں پھینکیں گے نہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”ان سیلیکا جیل کے پیکٹس کو پھینکنے کی بجائے آپ اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ پر رکھ دیں۔ چونکہ یہ نمی جذب کر لیتے ہیں لہٰذا ان کو ڈیش بورڈ پر رکھنے سے آپ کی گاڑی کی سکرین کبھی نہیں دھندلائے گی۔ اس کے علاوہ اگر آپ کا فون پانی میں گر گیا ہے تو اسی بیٹری نکال کر آپ اسے سیلیکا جیل کے پیکٹس میں رکھ دیں۔ اس سے فون کے اندر موجود پانی خشک ہو جائے گا اور آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں گے۔“


ماہرین کے مطابق سیلیکا جیل کے پیکٹس کو جم بیگ، کپڑوں، کیمرا بیگ اور دیگر ایسی اشیاءمیں رکھ کر بھی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ یہ پیکٹس ان میں نمی نہیں ہونے دیں گے۔ آپ انہیں اپنے اوزاروں کے باکس میں رکھ کر اوزاروں کو زنگ لگنے سے بھی بچا سکتے ہیں اور تصاویر کے البم میں رکھ کر تصویروں کو نمی کی وجہ سے خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ ان کا ایک حیران کن استعمال یہ بھی ہے کہ آپ انہیں پیاز اور آلوﺅں کے درمیان رکھ دیں تو اس سے وہ بھی تادیر تروتازہ رہیں گے کیونکہ یہ دونوں سبزیاں بھی نمی سے خراب ہوتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -