1973ءکے بعد امریکہ نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کس کام میں؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

1973ءکے بعد امریکہ نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کس کام میں؟ ...
1973ءکے بعد امریکہ نے پہلی مرتبہ سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا، مگر کس کام میں؟ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم سبھی جانتے ہیں کہ روس اور سعودی عرب تیل پیدا کرنے والے بالترتیب پہلے اور دوسرے بڑے ملک ہیں لیکن یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ اب اس میں امریکہ نے دونوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سی بی سی کینیڈا کے مطابق امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں امریکہ نے 10.9ملین بیرل تیل روزانہ پیداکیا۔ اس کے مقابلے میں اسی عرصے میں روس روزانہ 10.8ملین بیرل جبکہ سعودی عرب 10.4ملین بیرل تیل پیدا کر رہا تھا۔

1973ءکے بعد یہ پہلا موقع ہے جب امریکہ نے تیل پیدا کرنے میں سعودی عرب پر سبقت حاصل کی ہے اور 1999ءکے بعد پہلی بار روس کو اس معاملے میں پیچھے چھوڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ کی تیل کی پیداوار میں جدید تکنیکس استعمال کرنے کے باعث اضافہ ہوا، جن میں ہائیڈرالک فریکچرنگ بھی شامل ہے۔ اس طریقے میں کیمیکلز، پارنی اور ہائی پریشر کے ذریعے زمین کی گہرائی میں چٹانوں کو توڑا جاتا ہے اور تیل اور گیس نکالے جاتے ہیں۔حالانکہ تیل اور گیس نکالنے کا یہ طریقہ متنازعہ ہے کیونکہ اس سے زیرزمین پانی زہریلا ہوجاتا ہے، اس کے باوجود امریکہ اس طریقے پر عمل کر رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی