مسلمانوں کی وجہ سے امریکہ نے چین پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی، سب سے حیران کن خبر آگئی

مسلمانوں کی وجہ سے امریکہ نے چین پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی، سب سے ...
مسلمانوں کی وجہ سے امریکہ نے چین پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی، سب سے حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی صوبے سنکیانگ میں یغور مسلمانوں پر کئی طرح کی مذہبی پابندیوں اورلاکھوں مسلمانوں کو ’ازسرنو تعلیم‘ کے نام پر مہینوں کیمپوں میں مقید رکھ کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں جس پرانسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں اور اب امریکہ نے بھی چینی مسلمانوں پر جبرواستبداد روا رکھنے پر چین کو پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔ سی بی سی کینیڈا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ یغور مسلمانوں کے معاملے پر چین پر پابندیاں لگانے پر غور کر رہی ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو شاید یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکہ کی طرف سے کسی ملک پر انسانی حقوق کی پامالی کو بنیاد بنا کر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
اس حوالے سے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ”ہمیں امریکی قانون سازوں کے ایک غیرجانبدار گروپ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا ہے، جس میں وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ چین کے ان درجنوں حکام پر پابندیاں لگائے جو سنکیانگ میں مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں میں ملوث ہیں اور اس ساری مہم کی نگرانی کر رہے ہیں۔ان میں چین کی کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ کے سربراہ شین چوان گو بھی شامل ہیں اور کمیونسٹ پارٹی کی ’پولیٹ بیورو‘ (Politburo)نامی باڈی کے اراکین بھی شامل ہیں جو چین کی بڑی فیصلہ ساز باڈیز میں سے ایک ہے۔دوسری طرف چین نے اس معاملے پر امریکہ کو متعصب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یغور مسلمانوں کے معاملے پر چین کے خلاف تعصب سے گریز کرے۔