جی بھر کر نیند پوری کرنے کا موقع، وہ نوکری جس میں آپ کو سونے کے بدلے 18 لاکھ روپے ملیں گے

جی بھر کر نیند پوری کرنے کا موقع، وہ نوکری جس میں آپ کو سونے کے بدلے 18 لاکھ ...
جی بھر کر نیند پوری کرنے کا موقع، وہ نوکری جس میں آپ کو سونے کے بدلے 18 لاکھ روپے ملیں گے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) نیند کے رسیا لوگوں کو صبح اٹھ کر دفتر جاناسوہانِ جاں ہوتا ہے لیکن اب ایک ایسی نوکری آ گئی ہے کہ ایسے لوگ سنتے ہی اس نوکری کے لیے درخواست دے ڈالیں گے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ نوکری ’سونے‘ کی ہے جس کے عوض 11لاکھ بھارتی روپے(تقریباً18لاکھ 87ہزار پاکستانی روپے) معاوضہ ملے گا۔ درحقیقت یہ نوکری امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی طرف سے آفر کی گئی ہے۔ جس میں نوکری کرنے والے شخص کو 70دن تک سونا ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کو 70دن تک ایسے ماحول میں رکھا جائے گا جیسے وہ خلاءمیں ہوں۔ اس دوران ان لوگوں کو صرف اسی پوزیشن میں کھانا، پینا اور نہاناجیسے انسان خلاءمیں بے وزن ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آخر انسانی جسم خلاءمیں جا کر بے وزنی کی کیفیت کو کیسے اختیار کرتا اورکیسے اس کے مطابق ڈھلتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج سے نہ صرف خلاءبازوں کو بلکہ زمین پر وہ لوگ جو کسی مرض کی وجہ سے بستر کے ہو کر رہ گئے ہیں انہیں بھی مدد ملے گی۔چنانچہ آپ میں سے جو کوئی نیند کا رسیا ہے، فوری طور پر اس نوکری کے لیے درخواست دے ڈالے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس