چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا چیف سلیکٹر انضمام الحق پر اعتماد کا اظہار

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا چیف سلیکٹر انضمام الحق پر اعتماد کا اظہار
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا چیف سلیکٹر انضمام الحق پر اعتماد کا اظہار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر شکوہ کی جھوٹی افواہوں کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی سے ملاقات کی

پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامئے کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق سے پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کی ،چیف سلیکٹرانضمام الحق نے گزشتہ دنوں پیداہونےوالے تنازع پرتفصیلی بات کی،احسان مانی نے جونیئرسلیکشن کمیٹی کے چیئرمین باسط علی پربھی اعتمادکااظہارکیا،چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے قیاس آرائیوں اورچیف سلیکٹرزکی ساکھ خراب کرنے کوششوں پرمایوسی کااظہارکیا۔

دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے وڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوںنے اپنے بیٹے کو انڈر 19 ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کرنے سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مزید : کھیل