”تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم اس نبی ؑنے بنایا لیکن چندہ مانگنے کے موضوع پر۔۔۔“صحافی رضوان رضی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

”تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم اس نبی ؑنے بنایا لیکن چندہ مانگنے کے موضوع ...
”تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم اس نبی ؑنے بنایا لیکن چندہ مانگنے کے موضوع پر۔۔۔“صحافی رضوان رضی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کی بھی حیرانگی کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پانی کی قلت اور بجلی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان نے ملک میں ڈیم کی ضرورت پر زور دیا اور پھر اس کے لیے ایک فنڈ قائم کردیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی ڈیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد پاکستانی بڑھ چڑھ کر اس ڈیم فنڈ میں پیسے دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے صحافی رضوان رضی نے سوشل میڈ یا پر انتہائی حیران کن بات کہہ دی ۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رضوان رضی نے کہا کہ انسانی تاریخ کا سب سے پہلا ڈیم حضرت یوسف ؑ نے دریائے نیل پر بنایا تھا جس میں مصر کی زراعت اور پینے کی ضروریات کے لئے سات سال کا پانی محفوظ ہو سکتا تھا۔لیکن اس ڈیم کے لئے چندہ مانگنے کے موضوع پر تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتا۔کوئی صاحب تاریخ کھنگال کر بتا سکیں تو ممنون ہو ں گا ۔

واضح رہے کہ ڈیم فنڈ کے لیے جہاں ایک طرف پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں وہاں ہی کچھ مبصرین کا کہنا ہے کہ دیا مر بھاشا ڈیم بنانے کے لیے تقریبا12سو ارب روپے کی ضرورت ہے اور اتنی رقم صرف چندے سے اکٹھی کرنا بہت مشکل ہے ،ڈیم بنانے کے لیے حکومت کو کچھ اور اقدامات کرنا ہونگے ۔

مزید : قومی