قومی ویمن کرکٹر ثناءمیرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر

قومی ویمن کرکٹر ثناءمیرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر
قومی ویمن کرکٹر ثناءمیرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ویمن کرکٹر ثناءمیرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر مقررکر دی گئیں،چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر کا مرا ن خان نے ثناءمیرکواتھارٹی کی ایمبیسڈرکیپ پیش کی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے دفتر پہنچ گئیںجہاں انہیںپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا گیا ،

اس موقع پر سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی پراجیکٹ کاکلیدی کردار ہے،پراجیکٹ کودنیابھرمیں متعارف کروانے میں کرداراداکریں گے،جلد پوری ویمن کرکٹ ٹیم کو اتھارٹی کا دورہ کروائیں گے،اتنی بڑی تعداد میں خواتین کو کام کرتے دیکھ کرخوشی ہو رہی ہے۔

مزید : کھیل