لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت لے جاتے ہوئے لیگی کارکنوں نے کیا نعرے لگائے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت لے جاتے ہوئے ...
لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت لے جاتے ہوئے لیگی کارکنوں نے کیا نعرے لگائے؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کرد ی گئی ہے ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہبازشریف ، چوہدری نثار ، حسن، حسین ، اسحاق ڈار لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بیگم کلثوم نواز کی میت کو ہیتھرو ائیرپورٹ لے جانے لگے تو لیگی رہنماءاور کارکنان اشکبار ہو گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ لیگی کارکنان نے بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کیلئے خدمات اور مارشل لاءکے دور میں انتہائی بہادرانہ انداز میں پارٹی کو یکجا کرنے پر انہیں خراج حسین پیش کرتے ہوئے ”مادر جمہوریت، الوداع، الوداع۔۔۔“ کے نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج رات 10بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا جو جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسمائ، پوتا زکریا اور (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی