صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وزیراطلاعات فواد چودھری کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وزیراطلاعات فواد چودھری کی ملاقات، عہدہ ...
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وزیراطلاعات فواد چودھری کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے وزیراطلاعات فواد چودھری نے ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی،ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی اورسینیٹرفیصل جاویدبھی موجود تھے،وزیراطلاعات فوادچودھری نے عہدہ سنبھالنے پر صدر مملکت کو مبارکباددی،صدر مملکت عارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق اپنی ذمے داریاں نبھاؤں گا،تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کیلئے بھرپور کاوشیں کی جائیں گی،ملک میں شجرکاری مہم جنگی بنیادوں پر ہونی چاہیے ،وزیراعظم،چیف جسٹس کی جانب سےڈیم فنڈز کیلیے مہم خوش آیند ہے،عام آدمی کی زندگی میں بہتری اور معاشی بحالی حکومت کی ترجیح ہے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /اسلام آباد