نواز شریف کاجاتی امراءمیں کلثوم نواز کے جنازے کے مقام کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

نواز شریف کاجاتی امراءمیں کلثوم نواز کے جنازے کے مقام کا دورہ، انتظامات کا ...
نواز شریف کاجاتی امراءمیں کلثوم نواز کے جنازے کے مقام کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بیگم کلثوم نواز شریف کی میت کو آج ان کے دیور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پاکستان لارہے ہیں جس کے بعد ان کی تدفین جاتی امراءمیں سسر میاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز“ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے والد کی قبر پر حاضری دی، جنازے کے مقام کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے والد میاں شریف کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ کی، میاں نواز شریف جاتی امراءسے شریف میڈیکل سٹی پہنچے جہاں انہوں نے جنازے کے مقام اور انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ خصوصی ہدایات بھی دیں،بیگم کلثوم نواز کی میت تو ابھی دیارغیر میں ہے لیکن ان کی رہائش گاہ جاتی امراءپر تعزیت کرنے والے مسلسل پہنچ رہے ہیں۔

ادھر جاتی امراءمیں بیگم کلثوم نواز کی تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مریم اورنگزیب، سلمان شہباز، مرزا جاوید اور مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر بھی پہنچ گئے ہیں،جمعہ شام 5 بجے کا وقت شریف میڈیکل کمپلیکس کے گراؤنڈ میں نمازِ جنازہ کا مقرر ہے جبکہ تدفین جمعہ کو ہی جاتی امراءمیں ہو گی۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور